Official Web

سعودی معاون وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے، آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

اسلام آباد:  سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی پاکستان کے دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔

پاکستان پہنچنے پر سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات بھی شیڈول ہے، ملاقات میں پاک سعودیہ دفاعی تربیت سمیت دفاعی امور زیرِ بحث آئیں گے۔

سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔