Official Web

حکومت نےٹیکس قوانین کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ، کس فورم کو ختم کیا جائیگا ؟ جانیے

اسلام آباد : حکومت  نےٹیکس قوانین  کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ، کس فورم کو ختم کیا جائیگا ؟ اس حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت نے ٹیکس قوانین میں ترمیمی آرڈیننس 2024 جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے، قانونی چارہ جوئی کے درجات کم کرنے کے مقصد سے کمشنر اپیلوں کے ایک فورم کو ختم کیا جائیگا.

تفصیلات کے مطابق کمشنرز اپیل سمیت 4 اپیلٹ فورمز میں ٹیکس مقدمات میں پھنسی ہوئی رقم 2700 ارب روپے ہے، ٹربیونل بنچوں کی تعداد بڑھانے، بنچ ارکان کے معاوضے ہائی کورٹس ججز کے مساوی کئے جائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف نے آرڈیننس کے اجراء کی منظوری دے دی، صدر کی منظوری لینا باقی ہے۔  کمشنر اپیلوں کے فورم کے ذریعے زیر التواء ٹیکس کے مقدمات کے ایک درجے کو دور کرنے کی کوشش میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹربیونل بنچوں کی تعداد بڑھانے اور بنچوں کے ارکان کے معاوضوں میں ہائی کورٹس کے ججوں کے مساوی اضافہ کرنے کے لیے آرڈیننس کے اجراء کی منظوری دے دی۔