Official Web

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے تمام امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے رانا محمودالحسن، اسحاق ڈار ، بلال احمد خان، عبدالواسع، حسنہ بانو اور راحت جمالی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

پنجاب سے احد چیمہ، پرویزرشید، حامد خان، راجہ ناصرعباس، محسن نقوی، طلال چوہدری، ناصرمحمود،  محمداورنگزیب، مصدق ملک، انوشہ رحمان، بشریٰ انجم بٹ اور خلیل طاہر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

سندھ سے مسرور احسن، دوست علی جیسر، اشرف جتوئی، کاظم علی شاہ، عامر ولی الدین چشتی، فیصل واوڈا، ندیم بھٹو، ضمیر گھمرو، سرمد علی، قرۃ العین مری، روبینہ قائم خانی اور اقلیتی رکن پونجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

بلوچستان سے احمد خان، انوارالحق کاکڑ، ایمل ولی خان، بلال احمد خان، عبدالواسع، حسنہ بانو اور راحت جمالی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔