Official Web

بھارت پر واضح کردیا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں: امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ہم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل پر ان سے مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

واشنگٹن میں اپنی پریس بریفنگ کے دوران سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی جانب سے سکھ رہنما کے قتل سے متعلق تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ متعدد بار یہ بات کی گئی ہے کہ یہ ہمارے لیے ایک ترجیح رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی، امریکا اور پاکستان کے درمیان سکیورٹی پارٹنرشپ کو وسعت دیتے رہیں گے۔

طالبان کو اقوام متحدہ کی طرف سے امداد کے معاملے پر امریکی ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ شراکت داروں سے کہتے ہیں کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ امداد ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اس کی ضرورت ہے، ہم اس کی نگرانی کرتے رہتے ہیں۔