Official Web

کراچی،چینی قونصلیٹ میں گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء کے لئے الوداعی پارٹی کا انعقاد

کراچی میں چین کے قونصلیٹ جنرل نے بلوچستان میں گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء کے لئے الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا۔ ۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کراچی میں قونصلیٹ جنرل میں منعقدہ پارٹی میں شرکت کی۔ مکران کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (جی آئی ٹی) سے سول ٹیکنالوجی میں 3 سالہ ڈپلومہ مکمل کیا۔۔گوادر پرو کے مطابق چینی قونصل جنرل نے گریجویٹ ہونے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جنہیں مزید چین کے تکنیکی اداروں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔گوادر پرو کے مطابق جی آئی ٹی کے علاوہ گوادر میں پاکستان چائنہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھی گوادر کے مقامی نوجوانوں کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کر رہا ہے۔