چین کے صوبہ گوانگ دونگ کے ڈسٹرکٹ چھنگ ہائی کا رقبہ 384 مربع کلومیٹر اور آبادی صرف 08 لاکھ ہے،مگریہاں کی کھلونے کی صنعت کی سالانہ پیداواری مالیت 100 بلینیوآن سے تجاوز کر چکی ہے. یہ کیسا ہو سکتا ہے؟
چھنگ ہائی، صوبہ گوانگ دونگ کے مشرق میں واقع شانتو شہر کا ایک ڈسٹرکٹ ہے۔ 40 سال کی ترقی کے بعد، آج یہ ڈسٹرکٹ چین کا کھلونوں کا دارالحکومت بن چکا ہے۔یہاں کھلونوں کی صنعت کا ایک کلسٹر ہے جس میں انتہائی جامع سہولیات موجود ہیں ،یہ اپنے پیمانے اور مارکیٹ شیئر کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔چھنگ ہائی کے کھلونے دنیا بھر میں برآمد کیے جاتے ہیں اور 150 سے زیادہ ممالک میں ان کھلونوں کی بہت مانگ ہے ، اور چھنگ ہائی دنیا کی سب سے بڑی کھلونا پروڈکشن بیس بھی ہے. دنیا کے 70 فیصد پلاسٹک کھلونے چھنگ ہائی میں تیار کیے جاتے ہیں۔
آجچھنگ ہائی نے بے شمار ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں،لیکنیہ محض ایک دن میں ممکن نہیں ہوا ہے۔
1960 اور 1970 کی دہائیوں میں، چھنگ ہائی نے بنیادی طور پر چھوٹی گھریلو ورکشاپس میں پلاسٹک کے کھلونے تیار کرنے شروع کیے جنہیں چاؤزو، ییوو اور دیگر جگہوں پر چھوٹی مصنوعات کی منڈیوں میں فروخت کیا گیا۔ اصلاحات اور کھلے پن کے بعد، چھنگ ہائی کے لوگوں نے بندرگاہ اور بیرون ملک مقیم چینیوں کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیرونی ممالک کے لیے پروسیسنگ شروع کی۔ اس کے بعد، مقامی حکومت کی مدد سے، مصنوعات کی پروسیسنگسے برانڈ پروڈکشن کا آزادانہ عمل شروع ہوا، اور کھلونوں کی برآمدات تیز رفتاری کے مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ پھر صنعت نے "کھلونے پلساینی میشن” اور "کھلونے پلس آئی پی” کے ترقیاتی ماڈل کو اپناتے ہوئے اپ گریڈ اور تبدیلی جاری رکھی اور آہستہ آہستہ یہ چین کے کھلونوں کے دارالحکومت میں تبدیل ہو گیا۔
ماہی گیری کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے لے کر آج”کھلونوں کا دارالحکومت” کہلانے تک، چھنگ ہائی کی ترقی کا راز کیا ہے؟
حکومت کی حمایت کے بغیر چھنگ ہائی کھلونا صنعت کی معجزاتی ترقی کا سفر ناممکن تھا ۔ چھنگ ہائی ڈسٹرکٹ کے انڈسٹری اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو کے چیف انجینئر لن کوان نے کہا: "حکومت چھنگ ہائی کھلونا صنعت کی ترقی کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ حکومت نے متعدد پالیسیاں متعارف کرائی ہیں، جن میں بڑے سرمایہ کاری منصوبوں کے لیے مراعات، صنعتی اداروں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مراعات، غیر ملکی تجارت کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے معاون اقدامات، اور تکنیکی جدت کے لیے معاون اقدامات سمیت پالیسیاں شامل ہیں۔”
چھنگ ہائیثابت قدمی سے "صنعت کے ذریعے شہری تشکیل اور صنعت کے ذریعے شہر کو طاقتور بنانے” کے راستے پر گامزن ہو رہا ہے، تاکہ ضلع چھنگ ہائی میں صنعتوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
قومی پالیسیوں کی مضبوط حمایت کے ساتھ ساتھ، ایک جامع صنعتی چین، مزدوروں کی ہنرمندی ، اور مقامی لوگوں کا جوش و خروش بھی صنعت کی کامیابی کی کلید ہے.
موجودہ ترقیاتی فوائد کی بنیاد پر ، چھنگ ہائی کھلونے کی صنعت کبھی ساکن نہیں رہی ہے ، بلکہ وقت کے مواقع سے مسلسل فائدہ اٹھا رہی ہے ، سائنس اور ٹیکنالوجی کو اہمیت دے رہی ہے ، جدت طرازی کو اپنا رہی ہے ، اور کھلونوں کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا اطلاق کررہی ہے۔ فعال طور پر اپنا ایک آزاد برانڈ بنائیں اور دنیا میں "میڈ ان چائنا” اور چینی آئی پی کو فروغ دیں۔
جامع صنعتی چین کی معاون خوبیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، چھنگ ہائی مستقبل میں "کھلونا پلس” کی مکمل صنعتی چین اور ہائی ویلیو ایڈڈ ماڈل میں تبدیلی کو تیز کرے گا، کھلونوں کی تخلیقی صنعت میں اعلیٰ معیاری ترقی کا فروغ جاری رہے گا، اور یہ عالمی سطح پر کھلونوں کی مسابقتی تخلیقی صنعت کا کلسٹر بن جائے گا۔