Official Web

شی زانگ کی خوشگوار علاقے کی تعمیر کے لیے بھر پور کوشش

شی زانگ  خود  اختیار   علاقے کی 12 ویں عوامی  کانگریس کے   دوسرے اجلاس  کی تفصیلات کے مطابق  سال  2023 میں شی زانگ  میں  خوشگوار  ماحول اور  بہتر  سہولیات  پر مبنی 220 خوبصورت   قابل رہائش    دیہات تعمیر  کئے گئے ،  40،000 گھریلو  بیت الخلاء کی مرمت   کی گئی ، اور 1،308 گاؤوں   کو بہتر  بنانے  کے لئے اقدامات  اختیا کئے گئے ہیں  جس سے شہری اور دیہی علاقوں کو زیادہ مربوط بنایا  گیا ہے ۔

 2023 میں شی زانگ نے   ماحولیات  کو بہتر بنانے کی پوری  کوشش کی جس میں   زمین کو سرسبز بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں  اور  1.2 ملین مو  شجرکاری مکمل کی گئی   جس میں لہاسا کے شمالی اور جنوبی پہاڑوں میں 240،000 مو   شجرکاری کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 6.14 ملین مو  رقبے پر خراب گھاس کے میدان کو بہتر   بنایا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ سال 2023 میں ، شی زانگ  کی سرحدی تجارت اور لاجسٹکس کی صنعت   15 روایتی سرحدی تجارتی  مقامات کی  بحالی کی منظوری   سے  بہتر ہو ئی ہے   اور مجموعی درآمد ی اور برآمد ی  حجم میں 130 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو ا  ہے ۔

%d bloggers like this: