Official Web

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے نئے سال کے موقع پر تہنیتی پیغام

نئے سال کے موقع پر چین کے صدرمملکت شی جن پھنگ نے چائنا میڈیا گروپ اور انٹرنیٹ کے ذریعے نئے سال کی مبارک باد دی۔ پیغام کا پورا متن یوں ہیں۔

کامریڈو، دوستو،

خواتین و حضرات،

میری طرف سے سلام ۔سردیوں کے موسم میں نئے سال کی آمد آمد ہے۔ اس خوشی کے موقع پر میں بیجنگ سے آپ سب کو نئے سال کی مبارک باد دیتا ہوں۔

۲۰۲۳ میں ہم  انتھک جدوجہد کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے اور تمام آزمائشوں پر پورے اترے اور زبردست کامیابیاں حاصل کیں ۔ ہم مشکل کے سال کو  یاد رکھتے ہوئے مستقبل کے لئے پرامید ہیں۔

سال ۲۰۲۳ ہم  نے ٹھوس اقدامات کے ذریعے گزارا ہے۔انسداد وبا کے مرحلے سے  گزر کر  چین کی معیشت بہتری  بلکہ اعلی معیار کی ترقی کی جانب بڑھتی رہی۔جدید صعنتی نظام مزید جامع دکھائی دے رہا ہے اور متعدد اعلی، سمارٹ اور سبز  صنعتیں تیزی سے ابھرتی رہی ہیں۔اناج کی پیداوار میں لگاتار بیس سال تک اچھی فصلیں حاصل ہوئیں، ماحولیاتی تحفظ مزید مضبوط ہوگیا اور دیہی احیائ میں نئے منظرنامے دکھائی دے رہے ہیں۔چین کے شمال مشرقی علاقوں کی ترقی و خوشحالی میں نئے باب رقم کیے گئے اور شیونگ آن نیو ایریا کی تعمیر میں پیش رفت حاصل ہوئی۔ دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی قوت محرکہ سے بھرپور ہے جبکہ گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکائو کے گریٹر  بے ایریا کی ترقی ملک میں پیش پیش ہے۔چین کی معیشت مشکلات میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتی گئ ہے۔

سال ۲۰۲۳ ہم نے بڑی قوت کے ساتھ گزارا ہے۔مسلسل آزمائشوں کی بدولت چین کی اختراعات اور ترقی قوت محرکہ سے بھرپور رہی۔ سی ۹۱۹  ہوائی جہاز کی کمرشل پرواز، چینی ساختہ مسافر بردار بڑے جہاز کے آزمائشی سفر، شینزو مشنز  کی لگاتار لانچنگ  اور  ‘جدوجہد والے’ نامی ڈیپ سی آب دوز کی کامیابیاں  قابل ذکر  ہیں۔مشہور چینی  مصنوعات کی خاصی مقبولیت، چین کے نئے موبائل فون کی مارکیٹ میں مقبولیت،نیوانرجی گاڑیوں ، لیتھم بیٹری اور فوٹووولٹک مصنوعات نے میڈ ان چائنا کو مزید روشن کر دیا۔ چین ہمت نہ ہارنے کے جذبے سے محنت کرتا رہا اور ہر جگہ نئ سے نئی اختراعات دیکھنے میں آئی ہیں۔

یہ سال ہم نے نئے کارناموں کے ساتھ گزارا ہے۔چھنگ ڈو  یونیورسیڈ اور  ہانگ چو ایشین گیمز میں کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی دکھائی۔ تعطیلات کے دوران لوگوں کے حجوم ، فلموں کی منڈی میں جوش و خروش، "ولیج سپر لیگ” "ولیج محفل” کی رونق، کم کاربن زندگی کا ایک فیشن بننا، خوشحال زندگی کی فضا اور معاشی بحالی میں لوگوں کی مصروفیات   خوشحال زندگی کے لئے لوگوں کی خوہشات کا مظہر ہیں اور قوت حیات سے بھرے ہوئے چین کی عکاس بھی ہیں۔

یہ سال ہم  نے بڑے اعتماد سے گزارا ہے۔چین ایک عظیم ملک ہے جو عظیم تہذیب کا حامل ہے۔ اس وسیع و عریض سرزمین پر شمال سے جنوب تک ہر طرح کے مناظر میں لوگوں کا لگائو محسوس کیا جا سکتا ہے۔بل کھاتے ہوئے دریائے ذرد اور بہتے ہوئے دریائے یانگسی میں قوم کے جذبات محسوس ہو سکتے ہیں۔لیانگ چو  او ر  ارلی تھو  کی تہذیبوں کی شان و شوکت، این شو آثار قدیمہ میں چین کے قدیم رسم الخط کی تاریخ، سان شینگ ڈوئی کے قیمتی ثقافتی جوہر، نیشنل  میوزیم میں ثقافتی سلسلہ، یہ سب کچھ ہمیں چین کی طویل اور شاندار تاریخ بتاتا ہے۔ یہ ہمارے اعتمادکی بنیاد اور قوت کا منبع ہے۔

چین نہ صرف خود ترقی کرتا ہے بلکہ ایک بڑے ملک کی ذمہ داریاں فعال طور پر نبھاتا ہے۔ہم نے کامیابی کے ساتھ چین وسطی ایشیا سمٹ اور تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کا اہتمام کیا۔ ہمارے زیر اہتمام سرگرمیوں میں مختلف ممالک سے دوست تشریف لائے۔ میں نے کچھ ممالک کا دورہ بھی کیا، کچھ بین لااقوامی اجلاسوں میں شرکت کی، بہت سے  پرانے دوستوں اور نئے ساتھیوں سے ملاقات کی، اور چین کا موقف پیش کرتے ہوئے آپس کے اتفاق رائے کو مضبوط بنایا۔عالمی تبدیلیوں کے باوجود امن و ترقی ہمیشہ ایک رجحان رہا ہےاور تعاون اور مشترکہ کامیابیاں ہمیشہ وقت کا ایک سچ رہی ہیں۔

آگے کے راستے میں مشکلات ایک عمومی بات ہے۔ کچھ صنعتی اداروں کو آپریشن کی مشکلات درپیش ہیں۔ کچھ لوگوں کو روزگار اور زندگی کی مشکلات کا سامنا ہے۔ کچھ علاقوں میں سیلاب، طوفان،اور  زلزلے سمیت دیگر قدرتی آفات رونما ہوئیں۔میں سب کا خیال رکھتا ہوں۔آپ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور مشکلات پر قابو پاتے ہیں، اس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔محنت کرنے والے کسان، مزدور، اور کارباری افراد ہوں یا ملک کا دفاع کرنے والے سپاہی، مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنی اپنی جگہ پر غیرمعمولی خدمات سرانجام دی ہیں۔عوام ہمیشہ تمام مشکلات پر قابو پانے میں ہماری سب سے بڑی حمایت رہے ہیں۔

سال ۲۰۲۴ میں ہم عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائیں گے۔ ہمیں ثابت قدمی کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ نئے ترقیاتی نظریات پر مکمل، صحیح اور جامع طور پرعمل درآمد کرتے ہوئے نئے ترقیاتی ڈھانچے کو تشکیل دینے میں تیزی پیدا کرنی ہوگی  تاکہ اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے ترقی اور سلامتی کو بہتر انداز میں ہم آہنگ بنایا جا سکے۔ہمیں استحکام کے ساتھ ترقی کرنے ، ترقی کے ذریعے استحکام کو مضبوط بنانے،اور  پرانے طریقے ترک کرنے سے پہلے نیا طریقہ اپنانے پر عمل کرنا ہوگا تاکہ معاشی بحالی کے عمدہ رجحان کو مزید مضبوط بنایا جائے اور معیشت کی پائیدار اور مستحکم ترقی کو یقینی بنایا  جائے۔ہمیں اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی اعتماد  اور معاشی قوت حیات کو مزید بڑھا کر مزید  وسائل کے ساتھ بھرپور طریقے سے تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور باصلاحیت افراد کو فروغ دینا ہوگا۔ہمیں ہانگ کانگ اور مکائو کی حمایت جاری رکھنی ہوگی کہ وہ اپنی اپنی برتریوں کو  بروے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی میں بہتر طور پر شامل ہونے کے ساتھ ساتھ طویل المدتی خوشحالی و استحکام برقرار رکھنا ہو گا۔ملک کی وحدت تاریخ کا تقاضا ہے۔ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کو ہاتھ میں ہاتھ  تھام کر قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی شان و شوکت میں شامل ہونا چاہئے۔

ہمار نصب العین عظیم ہے مگر سادہ بھی۔آخر کار ہمارا مقصد لوگوں کو بہتر زندگی فراہم کرنا ہے۔بچوں کی تعلیم، نوجوانوں کا روزگار اور بزرگوں کی دیکھ بھال، ہر گھرکا معاملہ ہے بلکہ یہ قومی معاملہ بھی ہے۔ہمیں ملکر ان کاموں کو اچھی طرح انجام دینا ہوگا۔معاشرہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور سب لوگ مصروف ہیں۔ زندگی میں دبائو زیادہ ہے۔ ہمیں ہم آہنگ اور دوستانہ سماجی ماحول پیدا کرکے اختراعات کی سرگرم اور کھلی فضا کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ  زندگی کے بہتر حالات پیدا کرنے ہوں گے تاکہ سب لوگ خوشی سے کام کریں  اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کر سکیں۔

اس وقت دنیا کے کچھ علاقے تنازعات کے شکار ہیں۔چینی عوام امن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم بین الاقوامی برادری کےساتھ ملکر عوام کے مفادات اور انسانیت کے مستقبل کی بنیاد پر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور ایک بہتر دنیا کے قیام کے لئے آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔

شام کے اس خوبصورت لمحے میں گھر گھر میں روشنی دکھائی دے رہی ہے۔  ایک ساتھ ملکر ملک کی خوشحالی اور دنیا کے امن و امان کے لئے دعا مانگیں۔میں آپ لوگوں کی تندرستی و خوشحالی کے لئے دعاگو ہوں۔

شکریہ۔

%d bloggers like this: