Official Web

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز

اسلام آباد:  عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز ہے۔

سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل کل (22 دسمبر) تک جاری رہے گا، گزشتہ روز بھی متعدد سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے اور جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ تین جنوری 2024ء کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ 10 جنوری کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلے کا آخری دن ہو گا، 11 جنوری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں جاری کی جائیں گی۔

 

12 جنوری کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشان دیئے جائیں گے، جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) 20 دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

%d bloggers like this: