Official Web

دھند کے باعث موٹر وے ایم ون، تھری اور فائیو ٹریفک کیلئے بند

لاہور: موٹروے پر دھند کا راج ، موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند کر دی گئی۔

 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے، موٹر وے ایم فور عبدالحکیم سے فیصل آباد تک بند ہے، ایم فائیو کو شیرشاہ سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

 

موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ٹریفک کیلئے بند ہے، حد نگاہ بہتر ہونے پر ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک کھول دیا گیا ہے۔

 

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، مسافر احتیاطی تدابیر استعمال کریں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 

%d bloggers like this: