Official Web

باہمی معاہدوں کے استعمال سے تیسرے ممالک کے خلاف فوجی جبر بند کیا جائے: چینی وزارت دفاع

جاپانی وزیر دفاع کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران امریکہ نے کہا  کہ جاپان کے لئے امریکہ کی جانب سے  دفاعی پالیسی  جزیرہ ڈیائو یوئی سمیت جاپان کے زیر انتظام تمام علاقوں  کا احاطہ کرتی ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سینئر کرنل ژانگ شیاؤ گانگ نے 13 تاریخ کو کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے اور جزیرہ ڈیائو یوئی اور  اس سے ملحقہ جزائر  قدیم زمانے سے ہی چین کا  علاقہ رہے ہیں۔چاہے امریکہ اور جاپان کچھ بھی کہتے ہیں یا کرتے ، وہ اس  حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے ہیں۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ ہم متعلقہ ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تاریخ  اور حقائق کا احترام کرتے ہوئے  باہمی معاہدوں کا استعمال کرکے تیسرے ممالک کے خلاف فوجی جبر بند کریں۔ چینی مسلح افواج اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت بلکہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کی ثابت قدمی سے حفاظت کرتی ہیں۔