مانسہرہ: ڈھوڈیال میں زیر تعمیر ایک مکان کے کنویں سے تین بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق بجنہ کے رہائشی 3 سگے بھائیوں کی لاشوں کو علی الصبح 1122 ریسکیو کے اہل کاروں نے کنویں سے نکالا۔ تینوں بھائی اپنے زیر تعمیر مکان میں کام کررہے تھے۔ گزشتہ روز گھر واپس نہ آنے پر دیکھا تو کنویں سے لاشیں ملیں۔
حکام کے مطابق کنویں میں زہریلی گیس سے تینوں کی ہلاکت ہوئی ۔ لاشیں نکالنے کے بعد سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جس کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔