Official Web

’جیل اسی لیے کاٹ رہا ہوں‘، پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کا اعلان

راولپنڈی:  پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی نہیں  چھوڑوں گا اور جیل اسی لیے کاٹ رہا ہوں۔

جوڈیشل کمپلیکس میں صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ آپ کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ میں کوئی پیغام رسانی ہوئی ہے، کیا ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تجاویز مانگی گئی ہیں، اس پر پرویز الٰہی نے انکار کیا کہ نہیں ایسا تو کچھ نہیں ہوا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ جج صاحب آئے تھے، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے باہر دیوار گروا دی، البتہ جیل میں کھانا اچھا نہیں دیا جا رہا، فوڈ پوائزنگ ہوگئی ہے، کھانا اچھا نہیں ہے جس سے صحت اچھی نہیں ہے، بہت مشکل سے یہاں پہنچا ہوں۔

صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے یا چھوڑ دیں گے، اس پر سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ نہیں چھوڑوں گا، جیل اسی لیے کاٹ رہا ہوں۔

صحافی نے کہا کہ نواز شریف قید تھے تو مونس الٰہی کہتے تھےکہ بیٹے انہیں پوچھنے نہیں جاتے، اب آپ مشکل میں ہیں آپ کے بیٹے کیوں نہیں آرہے؟

پرویز الٰہی نے جواب دیاکہ مجھے کوئی مشکل نہیں، ٹھیک ہوں خدا کا شکر ہے۔

%d bloggers like this: