Official Web

عرب سرزمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے: مولانا فضل الرحمان

پشاور:  سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عرب سرزمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے، خاتمے کے لئے فلسطینیوں نے نسلیں قربان کی ہیں۔

مفتی محمود مرکز میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ 75 برسوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسرائیل نے ایک دن میں جو بمباری کی شاید امریکہ نے ایک سال میں افغانستان پر نہیں کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل انسانی حقوق مسلسل پامال کر رہا ہے، شہری عمارتوں سمیت ننھی معصوم جانوں کو مسل رہا ہے، جنگ کے عالمی اصولوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، امریکہ اور یورپ بھی بھیڑیوں شکل اختیار کئے ہوئے ہیں۔