کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 12 تاریخ کی سہ پہر صوبہ جیانگ سی کے صدر مقام نان چھانگ میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی اعلی معیار کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے بارے میں ایک سمپوزیم کی صدارت کی اور اہم تقریر کی۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقیاتی حکمت عملی کے نفاذ کے بعد سے ترقی میں بڑی پیش رفت آئی ہیں۔اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ دریائے یانگسی کے طاس میں ماحولیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی کوانٹٹی سے کوالٹی تبدیلی کے دور میں داخل ہو چکی ہے اور مطلوبہ نتائج میں معروضی طور پر اب بھی مشکلات اور مسائل موجود ہیں، جن کو حل کرنے کے لئے ہمیں سخت محنت جاری رکھنی چاہئے.
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ طویل مدت میں ،دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا بنیادی طور پر دریائے یانگسی کے بیسن کے اعلی معیار کے ماحول پر منحصر ہے۔ ہمیں بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تحفظ کو برقرار رکھنا چاہئے اور بڑے پیمانے پر انفراسٹراکچر کی تعمیرات سے گریز کرنا چاہئے ، اور اعلی سطح پر تحفظ کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنی چاہئے۔ ماحولیاتی تحفظ کے جامع انتظام کو مضبوط بنانا ، کلیدی علاقوں میں آلودگی کے کنٹرول کو مضبوط بنانا اور سبز تبدیلی اور صنعتوں کی اپ گریڈیشن کو اولین ترجیح دینا ضروری ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دریائے یانگسی کے کنارے واقع صوبوں اور شہروں کو ماحولیاتی ہم آہنگی، مشترکہ تعمیر، ترقی اور اشتراک پر عمل کرنا چاہئے اور مربوط علاقائی ترقی کو فروغ دینا چاہئے. انہوں نے نشاندہی کی کہ دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی مجموعی ترقی پوری ملک کی ترقی و خوشحالی سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ترقی اور سلامتی کے لئے جامع منصوبے بنائے جائیں، قومی غذائی سلامتی، توانائی کی سلامتی، اہم صنعتی چین اور سپلائی چین کی سلامتی، اور پانی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، اور خطے کے استحکام کی بنیاد پر پورے ملک کی مجموعی سلامتی کی ضمانت دی جانی چاہیے۔