Official Web

بین الاقوامی برادری انسانی حقوق میں چین کے اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے:چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے 11 تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس نے 2024-2026 کی مدت کے لئے انسانی حقوق کونسل کے ارکان کے انتخاب کے لئے ووٹ دیا، اور چین کو کامیابی سے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی برادری چین میں انسانی حقوق کے شعبے کی ترقی و کامیابیوں سمیت انسانی حقوق کے بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون میں چین کی فعال شرکت کو تسلیم کرتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اس موقع سے فائدہ اٹھا کر تمام ممالک کے ساتھ انسانی حقوق کے تبادلوں اور تعاون کو فعال طور پر جاری رکھےگا تاکہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی نصب العین کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔