Official Web

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری

اسلا آباد: سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ درخواستوں پر سماعت کررہا ہے۔

گزشتہ سماعت میں کیا ہوا؟

گزشتہ روز سماعت میں چیف جسٹس قاضی قائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے، اگر کوئی مریض مر رہا ہو تو کیا میڈیکل کی سمجھ رکھنے والا صرف اس لیے مریض کو مرنے دے کہ وہ ڈاکٹر نہیں ہے ؟

چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ کو کہتے ہیں کہ نمبر گیم پوری ہونی چاہیے لیکن ایک شخص آتا ہے اور پارلیمنٹ کو ربراسٹیمپ بنا دیتا ہے۔

%d bloggers like this: