Official Web

شائقین ہی نہیں قومی ٹیم بھی ورلڈکپ میں شاہین سے کچھ خاص دیکھنے کی منتظر

پاکستان ٹیم کےکپتان بابر اعظم سمیت ٹیم کے کھلاڑیوں نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے کچھ خاص دیکھنے کی امید ظاہر کردی ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کو دیے گئے  انٹرویو میں  جہاں کپتان بابر اعظم ،  پاکستان کرکٹ ٹیم کوچ بریڈ برن اور  حارث رؤف ورلڈ کپ میں شاہین سے کچھ خاص دیکھنے کی امید لگائے نظر آئے وہیں  شاہین  بھی میگا ایونٹ میں کچھ خاص کر دکھانے کو کوشاں دکھائی دیے۔

شاہین کی انرجی اس کو مختلف لیول پر لے جاتی ہے جو ٹیم میں بھی جان ڈالتی ہے : بابر اعظم 

دوران انٹرویو بابر اعظم نے کہا کہ شاہین آفریدی ابتدا میں جس طرح ان سوئنگ کرتے ہیں بیٹرز کے لیے مشکل ہوتا ہے، ابتدا میں 2 ، 3 وکٹ مل جائیں تو حریف دباؤ میں آجاتاہے، ایسی صورتحال ہمارے لیے  مفید ہوتی ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین کی اسٹرینتھ  ہی اس کا اعتماد ہے، شاہین کی انرجی اس کو مختلف لیول پر لے جاتی ہے جو ٹیم میں بھی جان ڈالتی ہے۔

 شاہین آفریدی جس انداز میں مچیور ہوئے وہ مثالی ہے: بریڈ برن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے گرانٹ کوچ بریڈ برن  نے کہا کہ  شاہین آفریدی جس انداز میں مچیور ہوئے وہ مثالی ہے، شاہین ہر بارپر اعتماد انداز میں ہوتا ہے، شاہین  کو اپنی صلاحیتوں پر یقین ہے، بطور کوچ میرے لیے یہ مثبت پہلو ہے کہ وہ ہر بار پہلے سے بہتر کرنا چاہتا ہے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ شاہین کی انجری اس کو مختلف بناتی ہے، جس طرح جان مارتا ہے وہ ٹیم کیلئے اہم ہے۔

ابھی ہمارا مین گول ورلڈ کپ ہے، اگر یہ جیت گئے تو ملک کیلئے اچھا ہوگا: شاہین شاہ

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھ سے توقع ہوتی ہے کہ شروع میں وکٹیں لوں، مجھے پرفارم کرنا چاہیے ،جیسے بیٹنگ میں اوپنرز کا کردار ہوتا ہے کہ ٹیم کو اچھا اسٹارٹ دے، ویسے میرا کام ہے نئے بال سے اچھا آغاز دوں۔

شاہین کا مزید کہنا تھا کہ کبھی میں بھی ٹی وی پر میچ دیکھے والا فین تھا، سوچا نہ تھا اتنا جلدی پاکستان کی نمائندگی کروں گا، چھوٹی سے جگہ سے آکر اتنا سب کچھ کرلینا آسان نہیں تھا، زندگی میں سیکھنے کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے،بڑے بڑے پلیئرز کہتے کہ وہ آج بھی سیکھ رہے ہیں ، یہ سلسلہ نہیں ختم ہوتا،ابھی ہمارا مین گول ورلڈ کپ ہے، اگر یہ جیت گئے تو ملک کیلئے اچھا ہوگا۔

%d bloggers like this: