Official Web

ڈی آئی خان ؛ تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان: ہتھالہ تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہل کار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں نے تھانہ ہتھالہ پر بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا، جس میں 3 پولیس اہلکار حنیف، سعید ممتاز اور وکیل زادہ شدید زخمی ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا تھا۔

آج صبح ایک اہل کار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہل کار کا تعلق ضلع بونیر سے تھا۔ دہشت گردوں کے حملے میں تھانے کا مین گیٹ تباہ ہوگیا جب کہ کافی دیر تک دو طرفہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔