Official Web

ستمبر کے لئے چائنا بلک کموڈٹی انڈیکس جاری

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے 9 تاریخ کو ستمبر کے لئے چین میں   بلک کموڈٹی انڈیکس جاری کیا۔ انڈیکس میں مسلسل دو ماہ سے ماہ بہ ماہ اضافہ ہوا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گھریلو بلک  کموڈٹی کی مارکیٹ کی بہتری کا رجحان  مزید ظاہر ہورہا ہے۔

ستمبر میں چین کا بلک   کموڈٹی انڈیکس 103.6 فیصد رہا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہے۔ چین لاجسٹکس انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر لیو یوہانگ نے کہا کہ  بلک کموڈٹی کی مجموعی صورتحال میں بہتری سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری معیشت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، مارکیٹ بڑھ رہی ہے اور معاشی سرگرمیاں  فعال ہو رہی ہے.

 ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے مثبت معاشی  پالیسیوں کا اثر ظاہر ہوتا رہے گا، معاشی بحالی مزید مستحکم ہوگی، مینوفیکچرنگ کی سرگرمیوں میں تیزی جاری رہے گی، مارکیٹ کی طلب میں بہتری آئے گی اور بلک   کموڈٹی کی مارکیٹ اکتوبر میں مستحکم اور مثبت ترقی کا رجحان برقرار رکھے گی۔

%d bloggers like this: