Official Web

پاک چین سیاحتی تبادلوں کے سال کے موقع پر دو دستاویزی فلموں کی رونمائی

موجودہ سال چین پاک سیاحتی تبادلوں کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔  اس مناسبت سے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام دو دستاویزی فلموں کی رونمائی کی گئی۔ ان دستاویزی فلموں میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مناظر، لاہور کے تاریخی مقامات اور روایتی کھانوں کی شاندار منظر کشی کی گئی ہے۔

اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق نے کہا کہ اس سال پاکستان اور چین دونوں "سیاحتی تبادلوں کا سال” منا رہے ہیں اور سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کی شاندار تاریخ، ثقافتی ورثے اور قدرتی حسن سے چینی لوگوں کو متعارف کرانے کے لیے بہت سی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دو دستاویزی فلموں کی رونمائی ایسی ہی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ ہم  فوڈ ڈپلومیسی کے ذریعے چین کے عوام تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

%d bloggers like this: