Official Web

’نواز شریف کی واپسی میں کوئی تبدیلی نہیں، 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہے‘

لندن: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے وطن واپسی کے پروگرام میں کسی بھی تبدیلی کی تردید کردی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد جاری بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف  کی وطن واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دےدی گئی، ان کا  21 اکتوبر کو واپسی کا پروگرام فائنل ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف آئندہ چند روز میں عمرےکیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے، عمرہ ادائیگی کے بعد وہ متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے وطن واپسی پروگرام میں کسی بھی تبدیلی کی تردید کرتا ہوں، ان کی واپسی کے  پروگرام میں تبدیلی کاکوئی مشورہ نہیں ملا، اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خود ساختہ کہانیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی گروپ کا نواز شریف کوپاکستان آنےکا پروگرام تبدیل کرنےکے مشوروں کی خبریں جعلی ہیں، مسلم لیگ میں کوئی مفاہمتی یا مزاحمتی گروپ نہیں ہے۔