Official Web

ہانگ چو میں ایشین گیمز کے ساتھ ساتھ سیاحت بھی عروج پر

ہانگ چو ایشین گیمز  زورو شور سے جاری ہیں، کھیلوں کے ایونٹس دیکھنے  کے لئے ہانگ چو شہر میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں ، "ایشین گیمز کے ساتھ ہانگ چو کا  سفر کریں” قومی دن کی طویل تعطیلات کا کلیدی جملہ بن گیا ہے۔

 ایشین گیمز کے دوران  اس شہر کی خوبصورتی اور یہ کھیل دیکھنے کے لیے چینی اور غیر ملکی سیاح یہاں جمع  ہیں۔ ایشین گیمز کی تمام اقسام کی یادگار اشیا کی فروخت دھوم دھام سے جاری  ہے اور آپ ویسٹ لیک اور شاپنگ مالز  میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس سے بھی مل سکتے ہیں ۔ ہانگ چو ایشین گیمز کے موقع سے  فائدہ اٹھاتے ہوئِے دنیا بھر کے سیاح اس شہر کے تاریخی ورثے، ثقافتی دلکشی اور  قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

%d bloggers like this: