Official Web

امریکی کانگریس کے وفد کے دورہ چین کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا ردعمل

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما  چارلس شومر کی قیادت میں ایک وفد کے چین کے دورے پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

صحافی نے سوال کیا کہ امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما چارلس  شومر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی قیادت میں دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز پر مشتمل ایک وفد چین کا دورہ کرے گا۔اس حوالے سے چین کے کیا تاثرات ہیں؟ کیا چینی رہنما شومر کی قیادت میں وفد سے ملاقات کریں گے؟

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جواب دیا کہ چین اس وفد کے دورہ چین کو خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس دورے سے امریکی کانگریس کی چین کے بارے میں معروضی تفہیم میں اضافہ ہوگا، دونوں قانون ساز اداروں کے درمیان بات چیت اور تبادلوں کو فروغ ملے گا اور چین-امریکہ تعلقات کی ترقی میں مثبت عوامل شامل ہوں گے۔