Official Web

گلگت ،چلاس اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

گلگت :  گلگت ، چلاس اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

خبر میں مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔