Official Web

‎چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی , گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی

‎ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی۔پاک چین دوستی کی مثالیں ساری دنیا دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اہل چین کی خوشیوں میں ہمیشہ شریک رہتے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی، ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے زیر اہتمام چین کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ رنگا رنگ تقریب سے خطاب میں کیا۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت بیرسٹر میاں فروز جمال شاہ کاکا خیل، صوبائی وزیر کھیل و یوتھ آفئیرز اور سائنس و ٹیکنالوجی نجیب اللہ مروت، یرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خاہ،سیکرٹری اطلاعات عبدالجبار شاہ، ایم ڈی بنک آف خیبر محمدعلی گلفراز، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد عمران، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحاق،پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک اعلٰٰ سول اور سرکاری حکام، ادیبوں، شاعروں، دانشوروں، فنکاروں، اقلیتی برادری کے نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر چین کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب میں گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پشاور میں قائم چائنہ ونڈو کی وساطت سے اہل پشاور بھی اپنے چینی بہنوں اور بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہو رہے ہیں۔انہوں نے چین کی خطے میں امن وامان اور اسکی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے خدمات پر چینی صدر شی جن پنگ اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار کا حامل ہے اور اس سے جہاں ملک بھر میں معاشی ترقی ہو گی وہیں پشاور اور خیبر پختون خوا کے عوام کے لئے خوش حالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم چین کے شکرگذار ہیں کہ ان کے شروع کر دہ منصوبے سی پیک سے نہ صرف خطے میں امن قائم ہو گا بلکہ پندرہ سال کے دورن تقریباً 8 لاکھ نوکریاں بھی پیدا ہو ں گی۔ گورنر کہا کہ کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سی پیک پاک چین تعلقات کا مظہر اور دنوں ممالک کے درمیاں دیرینہ تعلقات کا امین ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر گورنر نے اہل چین کو پشاور اور خیبر پختون خوا کے عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی ثقافتی مرکز چائنا ونڈو گذشتہ کئی سال سے چینی ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے جس پر اس کے ایڈمنسٹریٹر امجد عزیز ملک سمیت پوری ٹیم داد کی مستحق ہے۔ قبل ازیں نگراں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت بیرسٹر میاں فروز جمال شاہ کاکا خیل، صوبائی وزیر کھیل و یوتھ آفئیرز اور سائنس و ٹیکنالوجی نجیب اللہ مروت، ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خاہ اورایم ڈی بنک آف خیبر محمدعلی گلفراز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین کا قومی دن منانا بلاشبہ لائق ستائش ہے اور اس اقدام سے سارے چین کو پشاور اور خیبر پختون خوا سے دوستی کا پیغام جائے گا۔

%d bloggers like this: