Official Web

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد: وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی اور  تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2023 کو اسلام آباد میں ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیدکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ہلالِ امتیا ز(ملٹری) اورتمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔