Official Web

قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، دہشتگردی کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد:  قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت آج منعقد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی، اس کے علاوہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت صوبائی وزراء اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔

قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا، حساس اداروں کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت بارے بھی بریفنگ دی جائے گی اور ملکی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

%d bloggers like this: