Official Web

جسٹس عرفان سعادت نے قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت نے قائمقام چیف جسٹس کےعہدے کاحلف اٹھا لیا۔

سینئرجج جسٹس عقیل احمد عباسی نے جسٹس عرفان سعادت سے قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف لیا، جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ عہدے کی مدت مکمل ہونے پر گزشتہ روز 2 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔

%d bloggers like this: