Official Web

ماسکو میں "شاہراہ ریشم کا رشتہ "نامی چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام کی نمائش کا آغاز

"بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک کے لئے چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کردہ "شاہراہ ریشم کا رشتہ” نامی چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام نمائش کی افتتاحی تقریب ماسکو میں منعقد ہوئی ۔وسط خزاں فیسٹیول گالا بھی اسی موقع پر منعقد ہوا جس میں چینی اور روسی نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔

تقریب میں شریک چینی اور روسی مہمانوں نے کہا کہ چین اور روس دونوں بڑے ممالک ہیں ،جن کا ثقافتی ورثہ گہرا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ دونوں ملکوں کے لوگوں نے ثقافتی تبادلوں کے ذریعے ایک دوسرے سے تفہیم اور سیکھنے میں اضافہ کیا ہے۔ وسط خزاں فیسٹیول ایک روایتی چینی تہوار ہے ۔ چین اور روس کے نوجوان دوست یہاں تہوار مناتے ہیں، چینی ثقافت کے ورثے کو ایک ساتھ محسوس کرتے ہیں، جس سے آنے والی نسلوں کے لئے چین اور روس کے مابین دوستی کی مضبوط بنیاد رکھی جا سکتی ہے.

"بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ، سی ایم جی نے "شاہراہ ریشم کا رشتہ” نامی چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام کی نمائش اور "بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک کے لئے نشریاتی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے ، اور روسی میڈیا میں "پہاڑوں اور پانیوں میں گھر”، "فائن آرٹس میں چین””،اور "چین کا ذائقہ ” جیسے 10 سے زیادہ بہترین چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام پیش کیے جائیں گے۔