Official Web

حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکہ "جھوٹ کی سلطنت” ہے، وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی چین سے متعلق رپورٹ پر ایک رپورٹر کے سوال کا جواب دیا۔ سوال کیا گیا تھاکہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے 28 جولائی کو ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا کہ چین دنیا بھر میں جھوٹی معلومات پھیلانے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے, اس بارے میں چین کا کیا جواب ہے۔

چینی ترجمان نےکہا  کہ  امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ متعلقہ رپورٹ میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے اور بلیک اینڈ وائٹ کو الٹ دیا گیا ہے ۔ درحقیقت رائے عامہ  کو ہتھیار بنانا امریکہ کی اپنی "تخلیق” ہے۔ سرد جنگ کے دوران رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لئے میڈیا کو خریدنے کے "رابن پلان”  سے لے کر نئی صدی میں "واشنگ پاؤڈر” اور "وائٹ ہیلمٹ” کے ساتھ عراق اور شام کے خلاف جارحانہ جنگیں شروع کرنے  تک،  اور پھر  چین کی سنکیانگ پالیسی کو بدنام کرنے کے لئے حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے تک، وقت اور حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکہ "جھوٹ کی سلطنت” ہے۔

%d bloggers like this: