Official Web

اوکاڑہ: شوہر سے جھگڑے پر ماں نے دو بیٹیوں سمیت زہر کھا کر خودکشی کرلی

اوکاڑہ کے علاقے بصیرپور میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے 2 بیٹیوں سمیت زہرکھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

28 سالہ نسرین بی بی اور اس کی 2 بیٹیوں 8 سالہ رضوانہ اور 6 سالہ تائبہ کی زہر خورانی سے ہلاکت کا واقعہ بصیرپورکےمحلہ احمد شاہ میں پیش آیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق نسرین کا اپنےشوہر رمضان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے پہلے اپنی بیٹیوں رضوانہ اور تائبہ کو زہر دیا بعدازاں اس نے خود بھی زہر کھالیا،تینوں ماں بیٹیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

پولیس نےتینوں لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔

%d bloggers like this: