Official Web

ایشین گیمز : ٹریک اینڈ فیلڈ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری

ایشین گیمز میں ٹریک اینڈ فیلڈ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

چین میں جاری ایشین گیمز کے ٹریک اینڈ فیلڈ میں 200 میٹر ریس میں پاکستان کے شجر عباس اور تامین خان ہیٹس میں ناکام رہے۔

دونوں پلیئرز کی جانب سے ریس کے دوران لین انفرنجمنٹ کے بھی واقعات ہوئے، تامین خان کو 200 میٹر کی ہیٹ میں لین سے باہر نکلنے پر ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔

شجر عباس نے بھی دوڑ میں ایک بار لین سے باہر قدم رکھا تھا، ان کی 200 میٹر ہیٹس میں 21.53 کی ٹائمنگ تھی، وہ دوڑ میں اپنی پرسنل بیسٹ سے کافی پیچھے رہے۔

اس کے علاوہ مردوں کی 110 میٹر ہرڈلز میں فرحان الیاس اپنی ریس مکمل ہی نہ کرسکے۔