Official Web

پاکستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے: چینی صدر، حالیہ بم دھماکوں کی شدید مذمت

اسلام آباد:  چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے پاکستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

چینی صدر نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے حالیہ بم دھماکوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، چین کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

شی جن پنگ نے اپنے تعزیتی بیان میں مزید کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، پاکستان کے قومی استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے چین پاکستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

%d bloggers like this: