Official Web

پاکستان کیخلاف سرحد پار حملے کرنے والے 200 عسکریت پسند گرفتار، طالبان

کابل: طالبان نے پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے کرنے والے 200 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد سے شئیر کیں۔

طالبان کے مطابق پاکستان کے خلاف سرحد پار مہلک حملے کرنے والے 200 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے اور دہشتگرد سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے دیگر ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔
ایک عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان نےچترال پر حملے سے واپس آنے والے ٹی ٹی پی کے 200 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ اب جیل میں ہیں ۔

دو ہفتے قبل ضلع چترال میں سیکورٹی چوکیوں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 4 فوجی شہید اور 12 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔ ٹی ٹی پی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔