Official Web

چین نے ایشین گیمز کے دوران ایتھلیٹس کی شاندار میزبانی کی ہے ۔ احمد حنیف اورکزئی ، وفاقی سیکرٹری آئی پی سی (اسپورٹس)

پاکستان کے وفاقی سیکرٹری آئی پی سی (اسپورٹس) احمد حنیف اورکزئی نے بطور وزیر کھیل ہانگ چو ایتھلیٹس ویلج کا دورہ کیا  اور نامور کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کیں ۔اس موقع پر انہیں پاکستانی ایتھلیٹس کو فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس میں رہائش، کھانا، تربیت اور طبی سہولیات وغیرہ شامل ہیں۔ احمد حنیف اورکزئی نے  چینی حکومت کو بہترین میزبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایتھلیٹس کو بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر وہ بے حد متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے گیمز کے انعقاد کو  ماحول دوست اور شاندار قرار دیا۔