گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ سمٹ کا اختتام 26 ستمبر کو ہوا۔ سمٹ کے وزارتی گول میز اجلاس میں چین نے باضابطہ طور پر بیجنگ انیشی ایٹو پیش کیا، جسے 25 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی حمایت حاصل ہوئی۔یہ گلوبل ڈیولمپمنٹ انیشی ایٹو کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے پر عمل درآمد اور پائیدار نقل و حمل کی ترقی کو فروغ دینے میں چین کا ایک مثبت حصہ ہے۔
بیجنگ انیشی ایٹو، گلوبل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ سمٹ فورم کے باقاعد ہ انعقاد کی حمایت کرتا ہے ۔یہ نقل و حمل کے عالمی تعاون کے بہتر فروغ کے لئے اسے ایک اہم بین الاقوامی وزارتی فورم بنانے کی کوشش ہے ۔ فورم کے دوران تعاون کی متعدد دستاویزات پر بھی دستخط کیے گئےہیں۔