Official Web

130 سے زائد ممالک کی بیلٹ اینڈ روڈ کے تیسرے بین الاقوامی تعاون کے فورم میں شرکت کی تصدیق ، چینی وزارت کارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چھبیس تاریخ کو یومیہ پوریس کانفرنس میں بیلٹ اینڈ روڈ کے تیسرے بین الاقوامی تعاون کے فورم کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے تیسرے بین الاقوامی تعاون فورم کی تیاریاں جاری ہیں اور اب تک 130 سے زائد ممالک کے نمائندگان اپنی شرکت کی تصدیق کر چکے ہیں اور بڑی تعداد میں بین الاقوامی تنظیموں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ چین فورم کی تیاریوں پر بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت داروں کے ساتھ رابطے برقرار رکھے گا۔