Official Web

کندھ کوٹ: راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکا، 8 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ: کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹا جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کے لئے توڑ رہے تھے۔

حادثے میں چار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، گولہ پھٹنے سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔

کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی میر روحل خان کھوسہ نے کہا ہے کہ کندھ کوٹ میں گولہ پھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، گولہ بچوں کو زمین سے ملا جو گھر لے آئے، بچے اور خواتین گولے کو دیکھ ہی رہے تھے کہ اچانک پھٹ گیا۔

ایس ایس پی کندھ کوٹ نے مزید بتایا کہ جائے واقعہ پر پولیس پہنچی ہے میں خود بھی موجود ہوں، واقعہ کی مزید تفتش کی جار رہی ہے۔

%d bloggers like this: