Official Web

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

کراچی:  روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹربینک میں آج امریکی ڈالر کی قیمت میں 90 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر 288 روپے 90 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 289 روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔