Official Web

یورپی یونین کا سیلاب زدگان کے لیے 10 لاکھ یورو امداد کا اعلان

اسلام آباد: یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلیے 10 لاکھ یورو امداد کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلیے 10 لاکھ یورو کی نئی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ جینز لینارسک کا کہنا ہے کہ ‘ ہم پاکستان میں مون سون کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 1 ملین یورو برائے انسانی امداد جاری کر رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس سیلاب نے ملک کے کچھ حصوں میں ایک بار پھر ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ پاکستان میں تاریخی سیلاب کے ایک سال بعد یورپی یونین انتہائی کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔

%d bloggers like this: