Official Web

نگورنو کاراباخ: آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے مقامی حکام کا کہنا ہےکہ نگورنو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ڈپو میں دھماکے کے بعد تقریباً 300 افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جس میں سے درجنوں افراد کی حالت نازک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نگورونو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

آرمینین حکومت کا کہنا ہےکہ اس انکلیو سے اب تک 13 ہزار سے زائد افراد ملک سے انخلا مکمل کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ڈپو میں دھماکے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکار نے بتایا کہ آئل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔

مقامی حکام کےمطابق دھماکے کے بعد جائے حادثہ سے 13 لاشیں ملیں اور 7 افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

دوسری جانب آرمینیا کے وزیراعظم کا کہنا ہےکہ خطے میں نسل کشی کی جارہی ہے، اب یہی ہورہا ہے اور یہ بدقسمتی ہے کیونکہ ہم عالمی برادری پر اس حوالے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

%d bloggers like this: