Official Web

درآمدات میں نرمی کے بعد ایک ماہ میں موبائل فونزکی امپورٹ میں 76 فیصد اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک کی طرف سے درآمدات پر پابندیوں میں نرمی کرنے سے گزشتہ ماہ موبائل فونز کی امپورٹ میں 76 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال اگست میں 13 ارب 92 کروڑ روپے کے فون درآمد ہوئے تھے لیکن امپورٹ میں 76 فیصد اضافے کے بعد اب 32 ارب 71کروڑ روپے کے فون امپورٹ کیے گئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2023 میں 32 ارب 71 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون امپورٹ کیے گئے جب کہ جولائی میں 19 ارب 14 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔

اگست 2023 میں موبائل فونز کی امپورٹ پر 11 کروڑ 13 لاکھ اور جولائی 2023 میں موبائل فونز پر 6 کروڑ 81 لاکھ 35 ہزار ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا۔

گزشتہ مالی سال 136 ارب 84 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے تھے۔

%d bloggers like this: