Official Web

شی جن پھنگ کا زے جیانگ اور شان ڈونگ صوبوں کا دورہ

حالیہ دنوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ ہانگ چو  میں 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین کا صوبہ زے جیانگ گئے جہاں انہوں نے متعدد خارجہ امور کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ ساتھ  ہی انہوں نے اس سال میں اپنا دسواں اندرون ملک دورہ  بھی کیا ۔  بیجنگ  واپسی پر  شی جن پھنگ نے صوبہ شان ڈونگ کے علاقے  ژائو ژوانگ کا معائنہ بھی  کیا۔

 24  ستمبر  کی سہ پہر  شی جن پھنگ نے صوبہ شانڈونگ کے علاقے  ژائوژوانگ  میں واقع   انار کے بیجوں کے وسائل ،  انار کے درختوں کی اقسام ، اس کے پودوں کو لگانے ،اس کی  کٹائی اور اس سال کی فصل اور  آمدنی کے بارے میں دریافت کیا ۔ شی جن پھنگ نے یہ خواہش اور امید بھی ظاہر کی  کہ مقامی لوگوں کی زندگی  انار کے پھل کی طرح خوشحال رہے۔

%d bloggers like this: