خیبر: سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیرہ میں جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیرہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر کفایت طور عدنان سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ٓپریشن 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔