Official Web

نگران وزیراعظم سے برطانوی سیکرٹری خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

لندن:  لندن میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر بھی بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے میں 16 لاکھ برطانوی پاکستانی باشندوں کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ملاقات میں برطانیہ کی جانب سے افغان شہریوں کی میزبانی اور آبادکاری کے عمل میں پاکستان کی حمایت کو بھی سراہا گیا، اس موقع پر نگران وزیراعظم نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

%d bloggers like this: