Official Web

ن لیگ کے تمام سینیٹرز، ارکان و ٹکٹ ہولڈرز کو 3 دن میں وطن واپسی کی ہدایت

لاہور:  مسلم لیگ ن کی جانب سے تمام سینیٹرز، سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو وطن واپسی کی ہدایت کر دی۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ تمام سینیٹرز، ارکان اور ٹکٹ ہولڈرز جو اس وقت بیرون ملک موجود ہیں 3 روز کے اندر وطن واپس پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام سینیٹرز، ایم این ایز، ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنما اپنی مکمل توجہ اور محنت قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے پاکستان میں استقبال کی تیاریوں میں صرف کریں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے پہلے بیرون ملک سفر سے گریز کریں، قائد مسلم لیگ ن سے لندن میں ملاقات کیلئے تشریف لانے والے احباب بھی فی الوقت اپنے پروگرام کو منسوخ کر کے عوامی موبلائزیشن کیلئے اپنے حلقوں میں بھرپور وقت دیں۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ 18 ستمبر کو ہونے والے تنظیمی اجلاس میں دی گئی ذمہ داریوں کو مکمل کر کے اس کی رپورٹس صدر پنجاب اور پارٹی آفس کو ارسال کی جائیں۔

%d bloggers like this: