Official Web

لی شی کا برازیل کا سرکاری دورہ خیر سگالی

برازیل کی حکومت اور لیبر پارٹی کی دعوت پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے مستقل  رکن اور مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط کے سیکرٹری لی شی نے 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک  برازیل کا سرکاری اور خیر سگالی دورہ کیا۔

برازیل کے صدر لیولا کے ساتھ ملاقات کے دوران لی شی نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔ لی شی نے کہا کہ اس سال چین اور برازیل کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کی 30ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔صدر شی جن پھنگ اور صدر لیولا نے متعدد بار ملاقاتیں کیں اور تبادلہ خیال کیا تاکہ نئے عہد  میں چین-برازیل تعلقات کے مستقبل کو مشترکہ طور پروسیع کیا جا سکے۔  اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ہمیں ماضی کی روایات پر چلتے ہوئے  مستقبل کے امکانات کو وسیع کرنا چاہیے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہیے، ہمہ جہتی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے، اور برکس، جی 20 اور دیگر میکانزم کے تحت قریبی تعاون کرنا چاہیے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ،برازیل  کی  لیبر پارٹی کے ساتھ تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ چین برازیل تعلقات کی وسیع  ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

لیولا نے جناب لی شی سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ تک ان کی  نیک خواہشات پہنچائیں۔ لیولا نے کہا کہ برازیل اور چین کا تعاون نتیجہ خیز رہا ہے۔ برازیل دونوں فریقوں کے درمیان ترقیاتی حکمت عملیوں کی صف بندی کو فروغ دینے، چین کے ساتھ کثیرالجہتی میکانزم کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کا منتظر ہے۔

دورے کے دوران لی شی نے نائب صدر الکمن اور لیبر پارٹی کے چیئرمین ہوفمین سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔

 

%d bloggers like this: