Official Web

یہ اب تک کے بہترین ایشیائی کھیل ہوں گے، راجہ رندھیر سنگھ قائم مقام چیئرمین اولمپک کونسل آف ایشیا

19ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب 23 ستمبر کی شام کو صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں منعقد ہوئی۔ اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام چیئرمین راجہ رندھیر سنگھ نے انٹرویو میں کہا کہ ہانگ چو ایشین گیمز اب تک کے بہترین ایشین گیمز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بنیادی تنصیبات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور ایشین گیمز کے لیے شہریوں کے جوش و خروش کو محسوس کیا ہے۔ رضاکار بھی بہت محنت کررہے ہیں۔ میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ایشیا کے اس عظیم الشان ایونٹ سے لطف اندوز ہوں!

%d bloggers like this: