Official Web

ہانگ چو ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب 612 ملین سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے

ہانگ چو میں 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب ہانگ چو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے دنیا بھر کے ناظرین کے لیے "فور کے” معیارات کی حامل بصری ضیافت پیش کی۔ اس کے علاوہ افتتاحی تقریب کو ” ایٹ کے” ٹیکنالوجی میں بھی نشر کیا گیا ۔ ان نشریات نے اندرون و بیرون ملک ناظرین کے ذہنوں پر ایک خوشگوار تاثر چھوڑا۔ دیکھنے والوں نے صوبہ زے جیانگ کی  خوبصورتی  کی لامحدود کشش اور کھیلوں کی ثقافت کے شاندار امتزاج سے لطف اٹھایا۔

24 ستمبر کی شام 7 بجے تک ہانگ چو میں 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کی براہ راست نشریات اور متعلقہ رپورٹس کو  چائنا میڈیا گروپ کے آل میڈیا اور ملٹی میڈیا پلیٹ   فارم پر 503 ملین سے زیادہ بار پڑھا اور دیکھا گیا ہے۔ سی ایم جی کے  نیو میڈیا اور متعدد دیگر پلیٹ فارمز پر براہ راست آن ڈیمانڈ نشریات کی مجموعی تعداد 304 ملین  تک پہنچ گئی۔ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کو ویبو ایپ پر  612 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

%d bloggers like this: